حاجی عبدالوہاب کا انتقال دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً پاکستان کے دینی حلقوں کا بڑا نقصان ہے، میئر کراچی وسیم اختر

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کا انتقال دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً پاکستان کے دینی حلقوں کا بڑا نقصان ہے، حاجی عبدالوہاب نے پوری زندگی دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے وقف کرکے ایک روشن مثال قائم کی ہے، دین اسلام کے لئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے معتقدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں