صبح بہار اں جشن ولادت رسول منانے کیلئے تیاریوں مکمل ،پاکستان سنی تحریک کے تحت 11ربیع الاول کو عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی،ثروت اعجاز قادری

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صبح بہار اں جشن ولادت رسول منانے کیلئے تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت 11ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی ،12ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا اور نمائش پر اختتام پذیر ہوگا ،عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں ،جلسے ،جلوس ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کیجائے ،کارکنان کے جوش وجذبے اور عوام میں میلاد منانے کا شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کارکنان وعوام اہلسنت امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،یوم ولادت رسول منانے کو شرک وبدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں ،عدل وانصاف اور عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت مثبت کردار ادا کرئے ،سود پر بیرونی قرضے لینے کی بجائے حکمران اپنے وسائل پر انحصار کریں ،شریعت نے واضع اعلان کردیا ہے سود لینے اور سود دینے والادونوں جہنمی ہیں ،حکومت سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علاقائی سطح پر پرچم کشائی اور مرکزی ریلی وجلوس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت پر چراغاں کرنا عبادت ہے انہوں نے کہا کہ جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں میںدورود وسلام سے فضاء کو معطر کردیں،انتظامی طور پر حکومت پولیس ورینجرز اور شہری حکومت کی یقین دھانیوں پر امید کرتے ہیں پوری کی جائینگی ،اہلسنت وجماعت کی تمام تنظیمات رینجرز وپولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگی ،انہوں نے کہا کہ شر انگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں ،انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول ہمیں ایکدوسرے کا احترام ،برداشت ،صبر ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں