پختون افسران کی مسلسل ٹارگٹ کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے حالیہ واقعات سے کچھ اچھا تاثر نہیں جارہا ہے ، شاہی سید

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کوئٹہ میں پولیس کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختون افسران کی مسلسل ٹارگٹ کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے حالیہ واقعات سے کچھ اچھا تاثر نہیں جارہا ہے خطے کی حالیہ صور ت حال کے تناظر میں ارباب اختیار اپنی روش پر نظر ثانی کریںشہید نعیم کاکڑ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیںباچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ وفاقی وزیروں کی فوج ظفر موج حالات کی نزاکت سے قطعی ناخبر ہے نمبر بڑھانے کے چکر میں صورت حال کو مذید خراب کر رہے ہیںابھی تک وفاقی و صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہید طاہر داوڑ کی تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ نہیں گیا ہے وفاقی حکومت کے وزراء کی ٹیم نا اہلوں کا ٹولہ ہے اہم سیکیورٹی اہلکاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے اور متعلقہ وزرا یو ٹرن کے فضائل بیان کرنے میں مصروف ہیںانہوں نے مذید کہا کہ طاہر داوڑ اور نعیم کاکڑ کی پے درپے شہادت کے بعد پختونوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے افسران کو ٹارگٹ کرنا منظم سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے والا پردے سے باہر آئے اور قوم کو جواب دے، احساس ذمہ داری سے عاری مسلط حکمران ٹولے سے عوام سو دنوں میں بیزار ہوچکی ہے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے دعوت تبلیغ کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ،تبلیغ دین کے لیے مرحوم نے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی دینی خدمات کی وجہ سے مرحوم ایک انتہائی قابل قدر بزرگ شخصیت تھے پوری دنیا خاص طور پر بر صغیر میں دین اسلام کو پھیلانے کی بناء پر مرحوم کو انتہائی ادب کی نظر سے دیکھا جاتا تھا مرحوم کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں