سندھ حکومت قائد آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے،مرتضی وہاب

قیام امن میں پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 19 نومبر 2018 17:20

سندھ حکومت قائد آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے،مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قائد آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے قائد آباد سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا جلد اعلان کیا جائیگا پیر کو اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قائد آباد دھماکے کے فورا بعد صوبائی کابینہ کے ارکان جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے جاں بحق افراد کے نماز جنازہ میں بھی صوبائی وزیر مرتضی بلوچ اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شریک تھے انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر ہمیں دلی دکھ ہے غمزدہ خاندانوں کے اس دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قیام امن کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے قیام امن میں پولیس رینجرز اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج جو امن قائم ہے وہ ہمارے سیکورٹی اداروں اور حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی مشیر نے خیرپور کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے دو معصوم بچوں اور ایک خاتون کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے غمزدہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں