پیپلزپارٹی کا علیمہ خان کی جائیداور شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

جب ہم یوٹرن کہا کرتے تھے تو گالیاں دی جاتی تھی لیکن اب خود وزیراعظم عمران خان نے ڈکشنری میں یوٹرن کے لفظ کا اضافہ کردیا ہے،ناصر شاہ ،سعید غنی

پیر 19 نومبر 2018 17:22

پیپلزپارٹی کا علیمہ خان کی جائیداور شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ایسا مطالبہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ جب ہم یوٹرن کہا کرتے تھے تو گالیاں دی جاتی تھی لیکن اب خود وزیراعظم عمران خان نے ڈکشنری میں یوٹرن کے لفظ کا اضافہ کردیا ہے دنیا بھر میں ہم پر سے لوگوں کا بھروسہ اٹھ رہا ہے وزیراعظم کی یوٹرن سے متعلق بیان کی وجہ سے ہم پر اب کوئی اعتماد نہیں کرے گا معلوم نہیں تبدیلی آئے گی یا نہیں لیکن ڈکشنری میں اضافہ ضرور ہوگیا ہے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہئے جب بدکلام کہوں تو سمجھ جائیں وزیراطلاعات کو کہہ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تیزی سے گراف نیچے جارہا ہے جو کھبی پی پی کے شاخ پر تھے وہ اب دوبارہ شاخ ڈھونڈ رہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو مدد عمران خان کو ملی وہ مدد سب کو ملنی چاہیئے تھی ناصر شاہ نے کہا کہ یوٹرن پر بجائے شرمسار ہونے کے اسکا دفاع کیا جارہا ہے بین الاقوامی سطح پر ہم پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا وزیراعظم کی بہن کے لئے الگ قانون کھلا تضاد ہے اور سیاسی مخالفین کے لئے الگ قانون کیوں ہے علیمہ خان پر بھی جے آئی ٹی بنانی چاہئے شوکت خانم کی امداد کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بننی چاہئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ جی آئی ٹی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی 100 دن کی سب سے بڑی کا گردگی یوٹرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ماتحت ادارے سوچ رہے ہیں کہ انکی مدد کرکے غلط کیا یوٹرن ایک بیماری ہے جسکو قانونی ثابت کررہے ہیں یہ لائرفولیابیماری ہے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کیبعد انکا ہرلیڈرکہتاہیکہ میں نے سب سیزیادہ یوٹرن لیے ہیں کامیاب لیڈرثابت کرنیکیلیے خان صاحب یوٹرن پریوٹرن لیرہے ہیں لوگوں نے خان صاحب کو بڑی امید سیووٹ دیا کہ تبدیلی آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں