سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی کو تیاری کے لیئے مہلت دیدی

پیر 19 نومبر 2018 19:44

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی کو تیاری کے لیئے مہلت دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی کو تیاری کے لیئے مہلت دیدی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ملزم کے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا ہمیں ریفرنس کی نقول آج ہی فراہم کی گئیں ہیں۔ریفرنس سے متلعق تیاری کیلئے مہلت دے جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا پر مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزم کے اکاوئنٹ سے 56 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کی 2 گاڑیاں نیب نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں جو کیس پراپرٹی نہیں۔ نیب کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی دونوں گاڑیاں کیس پراپرٹی ہیں۔ ملزم کے اکاوئنٹ سے 56 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں