تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

منگل 20 نومبر 2018 01:40

کراچی۔ 18 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے گبول ٹاون میں تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی اطلاع صبح سوا چار بجے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی کوششوں سے دوپہر ڈھائی بجے کے قریب فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے وجہ اور حادثہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں