حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

منگل 20 نومبر 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر 21 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 21 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ پہلے ہی ملک بھر میں 21 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں