گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 17:44

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے وژن کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء برادری بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے، حکومت وکلاء برادری کے مسائل اوراس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر سید حیدر امام رضوی کر رہے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فلاحی ریاست کی تشکیل اور معاشرے میں انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر وکلاء برادری ایسا میکنزم تیار کرے جس سے عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی میں مدد ملے اس ضمن میں وکلاء برادری تفصیلی تجاویز فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی ذمہ داری وکلاء حضرات پر عائد ہوتی ہے اور انہیں اس حوالے سے 100 فیصد یقین ہے کہ وکلاء اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فراہمی انصاف میں وکلاء اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بار اور بینچ نظام انصاف کے دو اہم ستون ہیں، قانون دان برادری کا ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے حصول میں ناقابل فراموش کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں