اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی

منگل 20 نومبر 2018 20:29

اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور دیگر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو جواب کیلئے پندرہ جنوری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے،ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں