کراچی، بلدیہ عظمی کراچی انڈس موٹرز کے تعاون سے شہر میں پانچ لاکھ درخت لگائے گی، وسیم اختر
شہر سے ماحولیاتی آلودگی ختم کر نے کے لئے شہری اپنے گھروں کے سامنے اور گلی محلے میں درخت لگائیں اور ان کی پرورش کریں صرف چند سال میں کراچی ہرا بھرا ہو جائے گا،میئر کراچی
منگل 20 نومبر 2018 21:47
(جاری ہے)
بلدیہ عظمی کراچی نے اپنے پارکوں اور گرین بیلٹ سمیت 108 سڑکوں کے کنارے اور درمیان میں درخت لگانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔ کراچی کے موسم کی مناسبت سے نیم، گل مور اور دیگر پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلی مرتبہ سوہانجنا کا درخت کثیر تعداد میں لگایا جارہاہے جس کے پتے اور جڑیں بھی انسانی صحت کے لئے کارآمد ہیں۔ انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ملک کے سماجی مسائل حل کرنے پر بھی لاکھوں روپے سالانہ خرچ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں جبکہ کمپنی اس سال ملک بھر میں دس لاکھ درخت لگائے گی جس میں سے پانچ لاکھ درخت کراچی میں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شجر کاری بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ سپر ہائی وے پر ڈی آئی جی ہائی وے پولیس کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ بلدیہ عظمی کراچی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہائی وے پولیس کو ٹیکنیکل مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے تمام ادارے عوامی و فلاحی منصوبوں کو باہمی اشتراک اور تعاون سے مکمل کریں تاکہ ہم سب مل کر اجتماعی کوششوں کے ذریعے اپنے شہر کو خوب سے خوب تر بناسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ ہائی وے پولیس ہائی وے پر شجر کاری کر رہی ہے۔ جس سے سپر ہائی وے کے اطراف علاقے کو سر سبز اور ماحولیاتی اعتبار سے بہتر بنانے میں مد د ملے گی، سپرہائی وے کراچی میں داخلے کا اہم راستہ ہے اور اسے سر سبز اور خوبصورت بناکر دنیا کی بہترین ہائی وے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں، اس موقع پر ڈی آئی جی ہائی وے محمد سلیم نے میئر کراچی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ پارک اینڈ ہارٹیکلچر فنی مدد فراہم کرے تاکہ بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے ہم بڑے پیمانے پر شجر کاری کر سیکیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
چیئرمین این ٹی سی نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں متعدد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا