کراچی، میلاد مصطفی منانا شرک سے نجات،جہالت ظلم وغلامی کی زنجیروں سے آزادی دلانے کا یوم ہے،محمد ثروت اعجاز قادری

یوم میلاد مصطفی دراصل اس انقلاب کی صبح نوید ہے جس نے انسانیت کے دامن سے ظلم ودرندگی کے بدنما دھبوں کو صاف کرکے رحمت کے خوشبو دار اور صدا بہار پھولوں سے بھردیا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 20 نومبر 2018 22:18

کراچی، میلاد مصطفی منانا شرک سے نجات،جہالت ظلم وغلامی کی زنجیروں سے آزادی دلانے کا یوم ہے،محمد ثروت اعجاز قادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی منانا شرک سے نجات،جہالت ظلم وغلامی کی زنجیروں سے آزادی دلانے کا یوم ہے ،یوم میلاد مصطفی دراصل اس انقلاب کی صبح نوید ہے جس نے انسانیت کے دامن سے ظلم ودرندگی کے بدنما دھبوں کو صاف کرکے رحمت کے خوشبو دار اور صدا بہار پھولوں سے بھردیا ،اس انقلاب نے مزدورں ،کسانوں ،چرواہوں اور غلاموں کو وہ ہمت وحوصلہ اور مرتبہ ومقام دیا کہ بلا ل حبشی ،سیدنا بلال رضی اللہ عنہ صحابی رسول اور نبی کریم ؐکے سچے عاشق کہلائے۔

(جاری ہے)

حضور اکرم ؐکی آمد سے یتیموں ،بے کسوں اور مفلسوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوئے جس کے حقدار اس انقلاب سے قبل صاحب جاہ وحشمت وثروت ہوا کرتے تھے گویا میلاد النبی ؐعظمت انسانی کا محافظ اور پاسباں ہے ،آپ ہی کے طفیل انسانیت کو عظمت وشرف کی معراج عطا ہوئی ،عید میلاد النبی ؐدراصل پوری کائنات کے اٴْس نظام کا اجرائ ہے جس کی حکمرانی تمام قومی ،لسانی اور جغرافیائی برائیوں کو ختم کرکے برابری کے حقو ق عطا کرتی ہے ،میلا مصطفی ؐخالق کائنات کا وہ آخری ورلڈ آرڈر ہے جس کے بعد دنیا کو کسی نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت نہیں رہتی ،کروڑوں دورودوسلام اٴْ س ذات اقدس پر جس کے سر انور پر رب کائنات نے خاتم النبیین رحمت اللعالمین کا تاج سجاکر پوری کائنات کیلئے ہدایت ورہنمائی کا سر چشمہ بنادیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ سے برآمد ہونے والی PSTکی عظیم الشان میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علمائ کرام اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کا دن توحید باری تعالیٰ کی پرچم کشائی اور ظلم وستم میں جکڑی ہوئی اقوام اور سسکتی ہوئی انسانیت کی رہائی کا دن ہے یہ دن صداقتوں کا امین اور سعادتوں کا پیامبر ہے نبی کریم ؐکاجشن ولادت منانا اللہ وحدہ کی وحدانیت کی دلیل ہے اللہ نے قرآن پاک میں نبی کریم کے ذکر کو بلند کیا اور آج ہم جشن ولادت دورود وسلام کی صداؤں میں مناکر نبی کریم کا ذکر کرہے ہیں جو عین اسلام اور پوری دنیا کیلئے امن وسلامتی کا پیغام ہے ،انہوں نے کہا کہ جشن ولادت کے خلاف فتوئے دینے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے ،ملک کاایک فیصد سے بھی کم طبقہ جو پاکستان کا بھی مخالف تھا اسلام آباد ہائی کورٹ میں میلاد مصطفیؐ کو سرکاری طور پر منانے کو روکنے کیلئے پٹیشن داخل کرتا ہے جسے معزز عدالت نے خارج کردیا ان لوگوں کو پہچاننا ہوگا جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں پاکستان بنانے کے مخالف آج پاکستان کی اساس نظریہ پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں ان کی سازشوں کو علم وشعور اور قلم کی طاقت سے ناکام بنانا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک کو ہائبرڈجنگ کا سامنا ہے مختلف جہتوں سے مسلکی ،لسانی ،سماجی اور معاشی حوالے سے ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ملک دشمن قوتیں سازشیں کررہی ہیں ،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئی75ہزار جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ،مذہبی انتہاپسندی پھیلانے والے کسی طور بھی ملک سے وفادار نہیں ہوسکتے ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ،آرمی چیف کا بیان ہے کہ ملک کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے ،سرکار کا میلاد منانے والوں کو اس ہائبرڈ جنگ کو اپنی امن پسند پالیسیوں سے ناکام بنانا ہوگا ،انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں پاکستان کے خلاف خطرات کو دانشمندی بردباری علم وشعور اور قلم کی طاقت ختم کرنا ہوگا ،ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کیلئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں تمام مذہبیوسیاسی جماعتوں کی کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائی جائے تاکہ مشترکہ ومتفقہ طور پر جامع بیانیہ جاری ہو اور اسی کی روشنی میں ملک دشمنوں کی سازشوں کا ناکام بنایا جاسکے،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک نے فداک ابی و اٴْمی یارسول اللہ ؐکے تحت تحریک چلا کر ملک میں امن وسلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے آغاز کیا ہے انتہا پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،تاریخ کو مسخ کرنے نہیں دینگے تحریک پاکستان کی جدوجہد سے لیکر قیام پاکستان تک اور آج ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یارسول اللہ کہنے والوں نے ہی قربانیاں دی ہیں ،پاکستان کی اکثریت صوفی ازم کے ماننے والے اہلسنت ہیں مگر آج سازش کے تحت اقلیت کو اکثریت پر فوقیت دینے کی پالیسی انتہاپسندوں کو آکسیجن دے گی ،حکومت امن پسند محب وطن قوتوں کو آگے آنے کا موقع دے تاکہ ملک سے انتشار جیسی سازشوں کا ہر سطح پر خاتمہ کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان آزاد خود مختار ریاست ہے امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے اور آئینہ دیکھنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ٹرمپ خطے میں تھانیداری قائم کرنے کی بجائے خطے میں مستقل امن ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرئے ،دہشتگردی کے خاتمے اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو پوری دنیا تسلیم کررہی ہے امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنے اور خطے میں اپنی تھانیداری قائم کرنے کیلئیپاکستان کی قربانیوں سے منہ موڑ رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کا ٹرمپ کو آئینہ دیکھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان کے مفادات اور امن وسلامتی کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے ،امریکہ اپنے آکڑے درست کرئے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کو 123کا نقصان ہوا اور امداد صرف 20ارب دیکر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ نے پوری دنیا کو امن فراہم کیا ہے ،امریکہ اربوں ڈالر دینے کا رونا رونے کی بجائے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرئے ،ملعونہ آسیہ مسیح کی نظرثانی کی درخواست میں حکومت مثبت کردار ادا کرئے آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مگر ایسے فیصلے جو حقائق سے ہٹ کر ہوں ان کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ،ملک نازک دور سے گذر رہا ہے احتجاج کی سیاست نہیں کرنا چاہتے آئین وقانون کے فیصلے کو عدالتی طور پر ہی حقائق کی روشنی میں تبدیل کرنا ہوگا ،ملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو عدالتوں کے فیصلے کو بحال کیا جائے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں