نبیؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے،گورنر سندھ

حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،عمران اسماعیل کا عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر پیغام

منگل 20 نومبر 2018 23:16

نبیؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے،گورنر سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے اسلام اور امن دونوں ایک چیز ہے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغامات کو سمجھیں گے۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

رواداری ، بھائی چارگی ، اخوت ، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر حضرت محمدﷺکی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں یہی پیغام ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج عید میلا د النبی ﷺ کا دن ساری کائنات با الخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے اس روز سعید کی آمد پر میںتمام مسلمانوں کو مبارک با د پیش کرتا ہوں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں