پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مزدا ٹرک سی10کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآ مد کر کی02افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔پکڑی جانے والی منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً5,54,000 ڈالر (74.236ملین روپے ) کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات، مزدا ٹرک اور 02 اسمگلر زکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں