ایس ایچ او سکھن شاہ رخ نے چارج سنبھالتے ہی علاقہ معززین اور تاجروں کو گرویدہ بنا لیا

عوام اور تاجر کا پولیس سے مضبوط رشتہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مضبوط رشتے کے سبب کرمنلز اپنی موت آپ مر جاتا ہے، ایس ڈی پی او تھانہ سکھن

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سب ڈویژن پولیس آفیسر (SDPO)سکھن چوہدری ارشاد اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے سکھن تھانے کا چارج سنبھالتے ہی علاقہ معززین اور مویشی تاجروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔انہوں نے معززین اور تاجروں کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجر کا پولیس سے مضبوط رشتہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مضبوط رشتے کے سبب کرمنلز اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔

ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے کہا کہ پولیس اور علاقے کی عوام و تاجر مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے لئے سہارا بنیں گے تاکہ علاقے میں پُر سکون کاروبار زندگی رواں دواں رہے ۔سکھن تھانے میں علاقہ معززین اور تاجروں کا استقبال ، ایس ڈی پی او چوہدری ارشاد اور ایس ایچ او شاہ رخ نے معززین اور تاجروں کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مویشی تاجروں کی نماندگی کرتے ہوئے حاجی سکندر نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا کہ جس طرح سکھن پولیس اور تعینات ہونے والے ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے جس خلوص کا اور فرائض کی ادائیگی کا عزم اور بیڑا اُٹھایا ہے بھینس کالو نی لانڈھی کے تمام تاجر اور رہائشی عوام علاقہ معززین ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے تمام معززین اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نیک جذ بات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں