رواں مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے دستانوں کی برآمدات میں 26.48 فیصد اضافہ

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے دستانوں کی برآمدات میں 26.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے مہینے میں ملک سے دستانوں کی برآمدات سے پاکستان نے 1.12 ملین روپکازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 26.48 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر2018ء میں پاکستان نے دستانوں کی برآمدات سے 882 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں