اسٹیٹ بینک اینٹی کرپشن ڈے پر 50روپے کا یادگاری سکہ آج جاری کرے گا

تانبے و نکل سے بنا سکہ،10دسمبرکو جاری، پچھلی جانب انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے لکھا ہو گا، مرکزی بینک

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈے پر 50روپے کا یادگاری سکہ آج(پیر)10دسمبرکوجاری کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکے 10 دسمبر 2018 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کائونٹرز سے جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ دائیں اور بائیں مالیت 50 اور اردو میں روپیہ لکھا ہے۔سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے اور زیریں جانب 9 دسمبر انگریزی حروف میں کندہ ہے جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان اردو حروف میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں