سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاکراچی میں نئے پورشن بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اب سے نئے پورشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی نے کہا کہ شہر میں پہلے سے تعمیر شدہ پورشن والے پریشان نہ ہوں لیکن اب اگر کسی نے نئے پورشن بنائے تو سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹھیکیدار مافیا کو کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف غیرقانونی اسکولز کو ابھی نوٹس بھیجے ہیں اور جن اسکولز کو نوٹس بھیجے وہ تمام تنگ گلیوں میں شامل ہیں۔افتخار قائم خانی نے کہا کہ ان تمام اسکولز کو اب 60 گز کی سڑک پر منتقل ہونا ہوگا کیونکہ 60 گز سے 399 گز کے پلاٹ پر پلان بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 399 گز پر گرائونڈ پلس ون کی منظوری ملتی ہے جس کے بعد کمپلیشن پلان لینا ہوگا پھر دوسرے فلور کی اجازت ملے گی لیکن 400 گز اور اس سے بڑے پلاٹ پر دوسرے فلور کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں