بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے، وزیراعظم

حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے،بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں، عمران خان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران اور اسٹاک بروکرز کے وفدکی وزیراعظم سے ملاقات

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے۔اتوارکووزیر اعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران اور اسٹاک بروکرز کے وفد نے گورنرہائوس کراچی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے،بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔ آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کے آپ ہمیں تجاویز دیں ۔اس موقع پر اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے پہلی ملاقات میں وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور ملک میں مالی استحکام اور آچھی کار کردگی پر حکومت کی مالیاتی ٹیم کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعظم کو اسٹاک براکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے دیگر امور پر آگاہ کیا اور مالیاتی استحکام کے لے تجاویز پیش کیں۔ بیشتر تجاویزکو منظورکرلیاگیا ۔ذرائع کے مطابق وفد کی طرف سے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات میں ٹیکس بیس کو بڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں آئی ٹی کے استعمال، غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار،وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق اور افتخار درانی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں