نیشنل بنک اینڈ ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر17 یوتھ فٹ بال لیگ چمپئن شپ، مزید 2 کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) نیشنل بینک ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر17یوتھ فٹبال لیگ چمپئن شپ کے مزید دوکوارٹر فائنل کا فیصلہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نور اکیڈمی حب نے رند اکیڈمی ساکران کو 1-1 گول سے ڈرا رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-2 سے ہرا دیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں اوتھل سٹی اور شہید حیات نفیس اکیڈمی کا مقابلہ سخت رہا۔ آخری لمحات میں اوتھل سٹی نے گول کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ان میچز کو بشیراحمد، راشد عبداللہ، پرنس دلمراد و دیگر نے سپروائز کیا۔ میچ کمشنر گل بلوچ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں