اسپیشل ایبل افراد کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپیشل ایبل افراد کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بات اسپیشل ایبل افرادکے بین الاقوامی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جسمانی و ذہنی کمزوری کے حامل بچوں کو اسپیشل ایبلڈ بچوں کے طور پر لیتی ہے، کیونکہ ایسے بچے مشیر اطلاعات کے بقول خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل ایبل افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اسپیشل ایبل افراد کو بااختیار بنانے کے بل کا حوالہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب کا کہنا تھا کہ مذکورہ بل اسپیشل ایبل افراد کے حقوق کے مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل ایبل افراد کی ملازمت کے 5 فیصد طے کئے گئے کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، نہ صرف یہ بلکہ اسپیشل ایبل افراد اب کسی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ازحد کوشش ہے کہ اسپیشل ایبل ا فراد کو صحت اور تعلیم کے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں اسپیشل ایبل افرادکی ذہنی و جسمانی بحالی کے مراکز قائم کئے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر کراچی میں آٹزم بحالی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آٹزم کے شکار بچوں کے لئے یہ ایک انتہائی اہمیت کا حامل مرکز ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت اسپیشل ایبل افرادکو معاشرہ کا اہم حصہ گردانتی ہے اور حکومت کا یہ ماننا ہے کہ اگراسپیشل ایبل افراد کو مناسب ماحول او ر مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ اسپیشل ایبل افراد معاشرہ کا اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی حکومت صوبے کے ہر ضلع میں اسپیشل افراد کی بحالی کے مراکز قائم کردئے جائیں گے۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالحسیب خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کو کراچی ووکیشنل سینٹر کو دس روز سے بھی کم مدت میں ڈھائی کروڑ روپیہ فراہم کرنے پر شاندار لفظوں میں خراج تحسین پیش کیا۔ سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل ایبل افراد کے معاملے میں کس قدر سنجیدہ ہے اور کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر اسپیشل ایبل افراد نے ٹیبلوبھی پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں