گنجان سڑکوں سے پارکنگ ختم کی جائے، اشرف بنگلوری

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ میئر کراچی کے شہر کے مسائل پر توجہ نہ دینے کا نوٹس لیا جائے۔ میئر کراچی نے شہر کی گنجان سڑکوں پر پارکنگ الاٹ کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے۔ لائٹ ہائوس سے ٹاور تک دونوں طرف پارکنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اشرف بنگلوری نے کہا کہ کراچی کی گنجان سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔ کراچی کے تمام ٹریفک حادثات سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ سیوریج کا پانی نہ صرف کھڑا رہتا ہے بلکہ مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں۔ پیر کالونی، جہانگیر روڈ، گارڈن روڈ، رنچھوڑ لائن، ناظم آباد کی گنجان سڑکوں کے مین ہولز کے ڈھکن نہیں لگائے جارہے ہیں، اس کانوٹس لیا جائے۔ عوام کی تکلیف کا احساس کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں