وزیراعظم عمران خان سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات،کراچی کی صنعتوں دیگر امور پر تبادلہ خیال

حکومت صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی، درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کریں گے، کاروباری طبقہ کی تجویز پر ایف بی آر کے محصولات اور پالیسی ونگز کو الگ الگ کر دیا گیا تاکہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد موثر طور پر ہو سکے وزیراعظم عمران خان کی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی، درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کریں گے، کاروباری طبقہ کی تجویز پر ایف بی آر کے محصولات اور پالیسی ونگز کو الگ الگ کر دیا گیا تاکہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد موثر طور پر ہو سکے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں کراچی کے معروف صنعتکار بشمول سراج قاسم تیلی، طاہر خالق، ہارون آگر، شمیم فرپو، جنید اسمعیل ماکدہ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور علی ذیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق اور افتخار درانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عام انتخابات سے پہلے بھی آپ کے پاس آیا تھا اور اب پھر آپ کو دعوت دی کے آپ ہمیں مزید تجاویز دیں، حکومت صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی، درامدات اور برامدات میں گیپ کو کم کرینگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی تجویز پر ایف بی آر کے ریوینیو اور پالیسی ونگز کو الگ کر دیا گیا تاکے منصوبہ بندی اور عمل درامد موثر طور پر ہو سکے۔

وفد نے وزیر اعظم کو کراچی کے صنعتوں کے حوالے سے دیگر امور پر آگاہ کیا اور صنعتکاری کے فروغ کے لے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی، بجلی چوری کی روک تھام ، ،برامدات میں اضافہ اور ایس ایم ایز پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں غریب آدمی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے کابینہ نے پہلے ہی ہدایات دی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں