چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ، فرحان محبوب اور یوسف ابراہیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل (آج)کھیلا جائے گا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب اور مصر کے یوسف ابراہیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد 54 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 12-10، 11-5، 8-11 اور 11-8 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مصری کھلاڑی یوسف ابراہیم نے پاکستان کے شاہ جہان خان کو 11-8، 11-4 اور 11-3 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کیا۔

پاکستان کے فرحان محبوب اور مصر کے یوسف ابراہیم کے درمیان فائنل آج پیر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں