بروقت آگ بجھانے پر میئر کراچی کی فائر بریگیڈ کے عملے کی تعریف

پیر 10 دسمبر 2018 00:00

کراچی۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے شہر کے صنعتی علاقوں نارتھ کراچی اور سائٹ کے فیکڑیوں اور کیمیکل گوداموں میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے پر فائر بریگیڈ کے عملے کو شاباش دی ہے اور بہترین کارکردگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت کارروائی کر کے خطرناک آگ پر بروقت قابو نہ پاتا تو خطرہ تھا کیمیکل کے گوداموں میں آگ پھیلنے سے صنعتی علاقوں میں اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا تھا مگر فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔

اس کارکردگی پر فائر بریگیڈ کا عملے کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو شہر کے دو صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں اور گوداموں میں آگ لگ گئی تھی جہاں گوداموں میں کیمیکل بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں