وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ایک بار پھر ہیرو بننے کی کوشش

تجاوازت کے خلاف آپریشن پر اس بار چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بندوق لے کر جاؤں گا۔ فیصل واوڈا کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 10:53

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ایک بار پھر ہیرو بننے کی کوشش
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2018ء) : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تجاوازت کے خلاف آپریشن پر اس بار چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بندوق لے کر جاؤں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کریں گے۔گورنر ہاؤس کو سیاسر زدہ نہیں ہونا چاہئیے اگر ہوا تو سارا ماحول خراب ہو جائے گا۔

انہوں نے تجاوزات کے خلاف کا روائیاں ان علاقوں میں ہو رہی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ دوسری طرف کی تجاوزات ہٹانے کے لیے مجھے بلڈوزر کرائے پر لینا پڑے۔اس بار چھوٹی بندوق نہیں بلکہ بڑی بندوق لے کر جاؤں گا۔واضح رہے چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بھی بلٹ پروف جیکٹ پہنے اور اسلحہ ہاتھ میں لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فیصل واوڈا کی کمانڈو انٹری دیکھ کر صحافی نے ان سے سوال کیا فیصل بھائی کیا آپ خود بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں ؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ بالکل، ہمارا ملک ہے ہم لڑیں گے،ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ صحافی نے فیصل واوڈا سے اسلحہ سے متعلق بھی دریافت کرنے کی کوشش کی لیکن فیصل واوڈا نے اس معاملے پر گریزی سے کام لیا۔

فیصل واوڈا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ پر پولیس ، رینجرز، ایف سی اہلکار اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے ایسے میں فیصل واوڈا کو اس ڈرامے کی کیا ضرورت تھی ؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے یہ سب کیا تاکہ عوام کی پذیرائی حاصل کر سکیں۔

جبکہ کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر فیصل واوڈا جائے وقوعہ پر پہنچ ہی گئے تھے تو پھر آپریشن میں بھی حصہ لے لیتے۔ فیصل واوڈا کے اسلحہ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ان کو آپریشن کا حصہ بننے یا اس طرح اسلحہ لے کر اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی اجازت کس نے دی ؟ سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا نچوڑ یہ تھا کہ فیصل واوڈا کا جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے لیکن شاید وہ یہ بھول گئے تھے کہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ان کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق اقدامات بروئے کار لائیں کیونکہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں