آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:18

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر 2018ء) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 21دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور،نمر مجید اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

کمرہ عدالت میں آصف زرداری کے قریب جیالوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس پر عدالت نے غیر متعلقہ افراد کو پیچھے جانے کا حکم دیا۔کمرہ عدالت میں آصف زرداری نے نمر مجید سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آج پانچویں دفعہ آصف زرداری اور ان کی بہن عدالت میں پیش ہوئے لیکن عمران خان کے خلاف بھی نیب کا کیس ہے اور انہیں اس سے استشنیٰ حاصل ہے جب کہ عیلمہ خان بھی کہیں پیش نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورعبوری ضمانت میں 21دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔جب کہ دوسری طرف میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو گرفتار کر لیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس بات کی تصدیق معروف صحافی اور تجزیہ کار خاور گھمن کی جانب سے بھی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کہ ٹھوس خبریں آ رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹیکے شریک چئیرمین آصف علی زرداری جلد گرفتار ہونے جا رہے ہیں۔ خاور گھمن کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے گرد جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں گھیرا تنگ ہو چکا ہے، اسی لیے کسی بھی وقت ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کا کیس مزید سے مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

آصف زرداری کیخلاف اب تک کئی ٹھوس شواہد حاصل کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے ہی والد کا دفاع کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے نام پر جو بھی اکاونٹس یا کمپنیاں ہیں، ان کا سوال ان کے والد آصف زرداری سے پوچھا جائے۔ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے، اس لیے انہیں کچھ نہیں معلوم۔ خاور گھمن مزید کہتے ہیں کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ممکنہ طور پر جلد دوبارہ جیل واپس جانے والے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں