چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج اورکل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریں گے

پیر 10 دسمبر 2018 12:04

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج اورکل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج اورکل (منگل، بدھ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریںگے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج(منگل)11دسمبرکو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے اور اسی حوالے سے بینچ تشکیل دے دیا گیاہے۔

بنچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہوںگے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی صورتحا ل سے متعلق واٹر کمیشن کی سماعت کرے گا اور شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق آباد کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔12دسمبرکو چیف جسٹس آف پاکستان تھرکی صورت حال کا جائزہ لینے تھرکا دورہ کریں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں