ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

40 پیسے اضافے کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 140 روپے 20 پیسے کا فروخت ہونے لگا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 13:37

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2018ء) :ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں آج ایک بار پھر 40پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔40 پیسے اضافے کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 140 روپے 20 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے۔آج صبح انٹر بنک میں ڈالر مستحکم رہا تھا اور اس کا لین دین 138 روپے 90 پیسے تک ہوتا رہا۔

آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی سے 138 روپے 50 پیسے سے آغاز ہوا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کراچی میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آ گئی۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر لی۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں دن بدن ہونے والے مسلسل اضافے نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس نے عوام کو کافی حد تک پریشان کر دیا تھا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

ڈالر ایک سو 37 روپے میں فروخت ہوا۔ بینکوں کےدرمیان لین دین میں روپے کی قدر میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 136 روپے تک دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ۔روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالرسمیت تمام غیر ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اسی لیے نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں