عمران اسماعیل نے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں بھائی کی لو میرج کا قصہ سنا دیا

میرے بھائی نے بھی یہی سے تعلیم حاصل کی اور پھر وہ ڈگری کے ساتھ میری بھابھی بھی گھر لے آیا،گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اقراء یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 15:57

عمران اسماعیل نے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں بھائی کی لو میرج کا قصہ سنا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اقراء یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد 2018 ء میں شرکت کی اس موقع پر ان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بڑی تعداد میں طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کئے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین کا کردار مزید انتہائی اہم ہوگا ہمیشہ اپنے اور اپنے ملک کے لئے بڑے خواب دیکھیں چاہئے جتنی بھی مشکلات آئیں ثابت قدم رہے کر ہمت سے کام لیں اللہ تعالیٰ آپ کی ضرور مدد کرئے گا ۔

آپ لوگوں کو یہ موقعہ ملا کہ آپ نے جدید تعلیم حاصل کی اب یہ آپ پر فرض ہے کہ ان بچوں کی مدد کریں جن کو یہ سہولیات میسر نہیں ہیں ۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ زیادہ تر گولڈ میڈیل لڑکیوں کو مل رہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی نے بھی یہیں سے گریجوئیشن کی اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور گھر میں ڈگری کے ساتھ ساتھ ایک تحفہ بھی لایا،عمران اسماعیل نے کہا کہ میرا بھائی یہاں سے ڈگری کے ساتھ ساتھ بھابھی بھی لایا جس پر پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے نوجوانوں کو علم کی دولت سے بہرہ مند کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ اقراء یونیورسٹی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ بن کر ابھرا ہے جہاں نوجوانوں کوتعلیم کے جدید اور بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں گورنرسندھ نے کہا کہ مالی استعداد نہ رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی اس ضمن میں حنید لاکھانی کی تعلیم کے فروٖغ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان قوم کی ترقی کے خواہاں ہیں ان کی جدودجہد نئی نسل کے لئے بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن کا فٹ بال مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا بے مثال کامیابی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ بچے ملک وقوم کا نام مزید روشن کریں ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سماجی بہبود اور معاشی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے ، جدید خطوط سے آراستہتعلیم وقت کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے بڑھتے ہوئے رجحان نے اعلیٰ تعلیم کی افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان کی 51 فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ہمیں اپنے بچیوں کو تعلیمکے زیور سے آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہونگے کیونکہ تعلیم یافتہ مائیں ہی بہترین معاشرے کی تشکیل، معاشی اور سماجی ترقی کی ضامن ہو تی ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں ہونے والی ایجادات اور تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لئے جامعات کو مربوط اور جامع حکمت عملی وضع کرنی ہوگی تاکہ طالب علموں کو بین الاقومی مقابلوں کے لیے مزید بہتر طریقہ سے تیار کیا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں