چینی قونصلیٹ پر حملے اور ڈیفنس میں کار بم دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا
کراچی میں سندھ کی دو علیحدگی پسند تنظیمیں بھی سرگرم ہیں جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کارندے بھی موجود ہیں،ذرائع
پیر 10 دسمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
اس سلسلے میں تحقیقاتی ادارے نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے کی سفارش پر سندھ بھر کی جیلوں میں قید کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی ادارے کے افسران نے تمام جیلوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود قیدیوں سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ قیدیوں کا کراچی میں حالیہ کارروائیوں سے تعلق ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ اس انکشاف کے بعد قید دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ قید دہشت گردوں سے اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ان معلومات کی روشنی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ادارے کو دونوں واقعات میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہونے کے شواہد ملے ہیں جس میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک افغانستان سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں حملوں میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے کی تحقیقات کے دوران تحقیقات کاروں کو سندھ سے تعلق رکھنے والی 2 علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کے کراچی میں نیٹ ورک کے شواہد مل گئے۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں جس طرح کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گرد موجود ہیں اور ان کی آمدورفت جاری تھی تحقیقات کے دوران سندھ کے علیحدگی پسندوں کی 2 کالعدم تنظیموں سندھو دیش ریولوشنری آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی کے نیٹ ورک کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں جس پر سیکورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی طرز پر کالعدم سندھو دیش ریولوشنری آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی بھی ملکی سلامتی کے خلاف کام کرتی ہیں۔ دونوں تنظیموں کے دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ سے کارروائیاں کرتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سندھو دیش ریولوشنری آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی کے دہشت گرد ماضی میں چینی انجینئرز، رینجرز، پولیس، ریلوے لائنوں اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ دونوں تنظیمیں بم دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داریاں بھی قبول کرتی رہی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پر پولیس حکام نے بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
سیلانی کے تحت خشک اور تیار خوراک کے علاوہ ادویات پر مشتمل ایک اور کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب