شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی

پیر 10 دسمبر 2018 17:07

شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک سے باہر تھا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیاعلاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں، ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے،شرجیل میمن محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس جیل میں ہیں،سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،شرجیل میمن پر پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں