کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر احتجاج کرنیوالے 600 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کسی بھی قبضہ گروپ کی حمایت نہیں کریں گے، پرامن احتجاج کرنیوالے تاجروں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنا درست نہیں ،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ

پیر 10 دسمبر 2018 21:57

کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر احتجاج کرنیوالے 600 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے قانونی طور پر قائم دشدہ دکانیں توڑنے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر پولیس نی600 افراد پر مقدمہ درج کرلیا پولیس نے احتجاج میں شریک چار افراد کو گرفتار ب بھی کر لیا۔ دو روز قبل سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی کے خلاف پرامن احتجاج کیا تھا مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سبزی منڈی پہنچ گئے تاجروں سے ملاقات کے بعد ملیر کورٹ پہنچے جہاں پر گرفتار تاجروں کی ضمانت کروانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چار افراد کو بے گناہ گرفتار کر لیا گیا ہے شریف تاجروں کے گھروں پرپولیس بھیجی گئی احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ جائز اور قانون کے مطابق تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے نیو سبزی منڈی میں سروے کیا جائے اس میں جو دکانیں غیر قانونی اور قبضہ کی ہوں ان کو توڑ دیا جائے ہم کسی بھی قبضہ گروپ کی حمایت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی کے لوگ عرصہ دس سال سے بھتہ اکھٹا کر رہے ہیں ان کی کرپشن پر کسی نے کارروائی نہیں کی ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ یہاں کے ڈان ہیں تو انہیں علم ہونا چاہیے ایک ڈان راؤ انوار بھی ہوتا تھا جو اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔ سندھ حکومت حمایت یافتہ مارکیٹ کمیٹی خود قبضہ مافیا ہے ان کیخلاف کیوں نہیں کارروائی کی جاتی۔ غریب اور شریف کاروباری افراد کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے احتجاج کے دوران ایک روڈ بند نہیں ہوا کسی نے ایک گملہ تک نہیں توڑا پر امن علامتی احتجاج پر مقدمہ درج ہونا افسوس ناک عمل ہے مارکیٹ کمیٹی میں بڑے پولیس افسران کے پیسے لگے ہوئے ہیں یہاں پر پولیس گردی کی گئی ہے مارکیٹ کمیٹی نے دباؤ اور رشوت کے عوض دکانداروں پر رات کے اندھیرے میں جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا ہم سبزی منڈی کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں انصاف دلائیں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں