وزیراعلی سندھ نے وزیر اعلی ہائوس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نیشنل ایمیونائزیشن ڈے کا افتتاح کیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:31

وزیراعلی سندھ نے وزیر اعلی ہائوس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نیشنل ایمیونائزیشن ڈے کا افتتاح کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہائوس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نیشنل ایمیونائزیشن ڈے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کا اہتمام عبدالعزیز میمن ممبر انٹر نیشنل پولیو پلس پاکستان نے کیا تھا۔ وزیراعلی سندھ نے اس موقع پر ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور حکومتی کوششوں اور اقدامات سے بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں