کراچی : پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، افسران کے تقرر و تبادلے

منگل 11 دسمبر 2018 15:07

کراچی : پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، افسران کے تقرر و تبادلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پی آئی اے کے سربراہ سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر ایئر لائن کے اہم ڈویژنز میں تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔تبادلے ائیر پورٹ کسٹمر سروسز، فلائٹ سروسز،فوڈ سروسز اور ٹیکنیکل گرائونڈ اسپورٹس ڈویژنز میں کئے گئے۔ اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کے مطابق سہیل یعقوب جی ایم ایسٹس سیل سے جی ایم فوڈ سروسز تعینات کیے گئے ہیں۔

محمد یعقوب نعیم کو جی ایم فلائٹ سرو سز سے تبادلے کے بعد جی ایم ایسٹس سیل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایم فیسلٹیز مینجمنٹ عامر بشیر کو بطور جی ایم فلائٹ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔آغا عبدالسمیع جی ایم ٹیکنیکل گرائونڈ اسپورٹس مقرر جبکہ نواب زر خان خٹک ڈی جی ایم ایچ ایس سی تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد علی بخاری کو ڈی جی ایم فوڈ سروسز، لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ منیجر فوڈ سروسز راولپنڈی میاں خدا ڈینو کو ایچ آر ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احمد عالم قائم مقام اسٹیشن مینجر کراچی ائیر پورٹ تعینات کیے گئے ہیں اور آفتاب راجپر کو جی ایم اے سی ایس کے دفتررپورٹ کرنے کی ہدایت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، آسیہ بشیر اور سیدہ رشد کو تعیناتی کے لئے ڈسٹرکٹ منیجر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں