پریشر میں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 48گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

پریشر میں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 48گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں اچانک پریشر میں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 48گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے۔پیر ، بدھ اور جمعہ سی این جی کا ناغہ لیکن بار بار پریشر میں کمی نے بندش کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔منگل کوبھی سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے جبکہ آج(بدھ) کو شیڈول کے مطابق فلنگ اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی سی کے مطابق پریشر میں بہتری کے بعد اسٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔صرف یہی نہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز اور انڈسٹریز کے ساتھ گھریلو صارفین بھی گیس بندش یا پریشر میں کمی سے 3روز سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ سسٹم میں گیس کی کمی کی وجہ سے اسکیم 33کے مختلف علاقے، گلشن اقبال، کیماڑی، شاہ فیصل، گلستان جوہر، ماڈل کالونی، معین آباد، لیاقت اباد اور اختر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گھریلوصارفین کو گیس بندش یا پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں