شہر کے ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کے لئے ایک پا ئلٹ سیف سٹی بنائیں گے،مرتضی وہاب

منگل 11 دسمبر 2018 17:01

شہر کے ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کے لئے ایک پا ئلٹ سیف سٹی بنائیں گے،مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کے لئے ایک پا ئلٹ سیف سٹی بنائیں گے۔نیب انکوائری کی وجہ سے سیف سٹی کو آگے نہیں بڑھا سکے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں آج شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ کورس 41 بیج کے 1018 جوانوں جن کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس آگے بڑھ رہی ہے اور سندھ اسمبلی پولیس کے لیے نیا قانون لائے گی جبکہ تمام پولیس اسٹیشنزکو رینیویٹ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن کے بعد سے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سندھ حکومت نے دہشت گردی کے ایکٹ میں ری شیڈول کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے خطاب میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اسلحہ استعمال ہوگا تو دہشتگردی ایکٹ لگے گا۔

موبائل اور موٹر سائیکل مارکیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے صوبائی مشیر اطلاعات مر تضیٰ وہا ب کی رزاق آبا د ٹریننگ سینٹر آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہاں آنا اس بات کا پیغام ہے کہ سندھ پو لیس اچھا کام کررہی ہے۔ آئی جی سندھ نے سندھ حکومت سے اظہا ر تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے حکومت کے مشکور ہیں کہ ہمیں حکومت سندھ کی جانب سے اچھی تنخواہ اور مراعات دی گئی ہیں۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے مہمان خصو صی بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب کو یادگار شیلڈ دی ۔بعدازاں صوبائی مشیر مر تضیٰ وہاب نے پاس آؤٹ ہونے والے اور بالخصوص نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ۔ اختتا م پر مرتضیٰ وہاب نے پولیس اہلکاروں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا اور ٹریننگ سینٹر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں