بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے اجلاس 24 دسمبر تا 3 جنوری تک ہوں گے

بدھ 12 دسمبر 2018 13:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مختلف کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے عام اجلاس کے سیشن بروز پیر 24 دسمبر 2018، بروز بدھ 26 دسمبر 2018، بروز پیر 31 دسمبر 2018، بروز بدھ 2 جنوری 2019ء اور بروز جمعرات 3 جنوری 2019ء کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوں گے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کے ارکان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

(جاری ہے)

تمام کمیٹیوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولیابی 12 اور 13 دسمبر کو کونسل سیکرٹریٹ صدر دفتر ایم اے جناح روڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہو گی جبکہ کمیٹیوں میں موصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات بروز جمعہ 14 دسمبر 2018ء کو جاری ہوں گی۔ تمام کمیٹیوں کے لئے موصول شدہ کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل بروز پیر 17 دسمبر 2018ء میئر سیکرٹریٹ صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اور کاغذات نامزدگی کی واپسی بروز منگل 18 دسمبر 2018ء کو ہوگی جبکہ حتمی فہرست بروز بدھ 19 دسمبر 2018ء کو جاری ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں