سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

رفاہی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیا جائے، چیف جسٹس کی ہدایت

بدھ 12 دسمبر 2018 13:57

سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکام کو تجاوزات کے خلاف شہر قائد میں آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر عدالت کے حکم پر وفاقی و صوبائی حکومت اور میئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ رفاہی پلاٹوں پر قائم گھروں اور مارکیٹوں کو 15 دن کے بجائے 45 دن کا پیشگی نوٹس دیا جائے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز گھروں اور کاروباری جگہوں پر آپریشن فی الحال روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت سے مشترکہ لائحہ عمل طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنا سیاسی مستقبل داؤپر لگاکر کام کررہے ہیں، وہ اپنے ووٹرز کے سامنے کھڑے ہیں، اب وفاقی حکومت بھی سامنے آگئی ہے، ہم اس ملک میں قانون کے حکمرانی چاہتے ہیں، اگر کوئی پلان ہے تو مل کر بنا لیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں