پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوکا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کراچی ڈویژن آصف خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 12 دسمبر 2018 19:55

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوکا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کراچی ڈویژن آصف خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف خان کی والدہ کے انتقال پر اُن کی رہائش گاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مرحومہ کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر نعمان شیخ، ذوالفقار قائم خانی، خالد لطیف، اقبال ساند، لالا رحیم، الیاس گبول، جاوید چوہدری اور دیگر موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں