پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ،ْ تاجروں اور صنعت کاروں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے ،ْ گدرا سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوں کے دور کے موقع پر خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 20:06

پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے ،ْ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ،ْ تاجروں اور صنعت کاروں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گدرا سیکٹر سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف نے تھرکول پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ تھر کول پہنچنے پر مینیجنگ ڈائریکٹر فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے ،ْ پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ فضا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کا کردار قابل تحسین ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل حمود زمان خان کوکرنل کمانڈنٹ آرمی ایئرڈیفنس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں افسران اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کاکردارقابل تحسین ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں