تھر میں حالات دیکھ کرچیف جسٹس بھی سندھ حکومت کے مداح ہو گئے

حکومت سندھ کی کوشش لگ رہی ہے کہ تھر کےحالات بہتر بنائے جائیں،مفت علاج کے ساتھ ساتھ قحط سے خوراک کی جوکمی ہے اس میں حکومت سندھ تعاون کررہی ہے،چیف جسٹس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 20:04

تھر میں حالات دیکھ کرچیف جسٹس بھی سندھ حکومت کے مداح ہو گئے
تھرپارکر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :تھر کے دورے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار بھی سندھ حکومت کی تعریف میں بول اٹھے۔ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش لگ رہی ہے کہ تھر کےحالات بہتر بنائے جائیں،مفت علاج کے ساتھ ساتھ قحط سے خوراک کی جوکمی ہے اس میں حکومت سندھ تعاون کررہی ہے۔تفصیلات کے موقع پر آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے تھر کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد چیف جسٹس بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش لگ رہی ہے کہ تھر کےحالات بہتر بنائے جائیں۔یہاں آیا تو پتا چلا قحط سے خوراک کی جوکمی ہے اس میں حکومت سندھ تعاون کررہی ہے۔یہ بھی پتا چلا کہ مفت علاج مہیا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے وہاں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے جو حالات ہیں وہ مجھے اتنے متاثرکن نہیں لگے۔ڈیپلو اسپتال میں ایکسرے کی بڑی مشین 10 سال سے خراب تھی۔اسپتال میں آپریشن تھیٹرہے، لیکن کوئی سرجن نظر نہیں آیا۔صحت ،تعلیم کےشعبے میں تھر میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ ساتھ ساتھ تھے انہوں نے بھی نوٹس کیا ہے۔ڈیپلو کےقریب اسکول کی حالت ٹھیک نہیں تھی، وزیراعلیٰ اقدامات کریں۔تھر کول منصوبے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آن پیپر اور پریزنٹیشن کے مطابق تھر کول پروجیکٹ زبردست ہے۔منصوبہ ملکی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔                                                          

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں