کراچی ،قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے،سید ناصر حسین شاہ
یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں،شہداء سندھ پولیس کی خدمات کو خراج عقیدت اورسلام پیش کرتا ہوں،صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز کا پولیس کے 102ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
بدھ 12 دسمبر 2018 22:52
(جاری ہے)
انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس کا کام چیلنجنگ ہے اپنی عملی زندگی میں ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے محکمہ پولیس کی شہرت اور نیک نامی میں مذید اضافہ ہو۔تفویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن محنت اوردیانت داری سے انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس وہ پولیس ہے جسکے 2500 سے زیادہ افسران اور جوان امن کی راہ میں شہید ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ وہ پولیس ہے جس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربوں کو ناصرف صوبائی بلکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں اور عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ کمی یا خامی کی اصلاح کے لئے ہماری رہنمائی کریں۔سیدناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔ملک اور عوام کے لئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پرواہ نہ کرنیوالے شہداء سندھ پولیس کی خدمات کو میں خراج عقیدت اورسلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جملہ امور واقداماتن کو تقویت دینے کے لئے ن بجٹ زیادہ رکھا گیا یے اورحکومت سندھ کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ صوبے میں امن و امان کا اصل سہرا سندھ پولیس کے سرجاتاہے ۔پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں شوٹنگ سیمولیٹر سسٹم کا افتتاح امریکین قونصل جنرل جوآن ویگنر،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورسیدناصر حسین شاہ نے مشترکہ طور پرکیا اور سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔تقریب سے امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہن دہشتگردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے امریکی حکومت کا پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان صرف اور صرف پرامن معاشرے اورعوام کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔امریکہ کو پاکستان اور باالخصوص سندھ پولیس کے شانہ بہ شانہ کھڑاہونے پر فخر ہے ۔اس موقع پرامریکی قونصل جنرل نے چینی قونصلیٹ پر شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے کوئیک رسپانس نے دہشت گردانہن حملے کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سال2012 ء سے پاکستان کے ساتھ جاری پارٹنرشپ کو مذید مستحکم اور مضبوط بنایا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اقدامات اور کاوشوں سے پولیس کے آپریشنل انویسٹی گیشن امور کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں تجربوں اور مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ سیمولیٹرز سسٹم کی بدولت سندھ پولیس کے نئے افسران اور جوانوں سمیت دیگر کین فائرنگ مشق میں بھین بہتری آئیگی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے پولیس کی آپریشنل انویسٹی گیشن اوردیگر امور میں بہتری لانے اور انھیں جدید خطوط پر استوار کرنیکے کے حوالے سے امریکن حکومت کے تعاون پر اور تقریب میں قونصل جنرل امریکہ ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی