ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے

شاہراہ فیصل پر سرعام فائرنگ کر کے اداروں کو چیلنج کرنے والا عدنان پاشا ایک بار پھر منظر پر آگیا،فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 23:53

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2018ء) :شاہراہ فیصل پر سرعام فائرنگ کر کے اداروں کو چیلنج کرنے والا عدنان پاشا ایک بار پھر منظر پر آگیا،اداروں کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔تفصیلات کے مطابق اس سال فروری کے ماہ میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر عدنان پاشا نامی شخص نے سرعام ہوائی فائرنگ کی اور اس دوران وہ اپنی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔

ویڈیو میں عدنان پاشا نے نازیباکلمات بھی استعمال کئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج بھی کیا،جس کے بعد مذکورہ شخص نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ ،وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔جس پر عدنان پاشا نامی شخص کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ۔عدنان پاشا کو اس کے دوستوں کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ملزم سے مزید تفتیش کی گئی تو ملزم بھگی بلی بن گیا۔ملزم اپنے موقف سے ہٹ گیا اور کہاکہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ۔یہ میری پُرانی ویڈیوز ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔ میں نے کبھی بھی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو چیلنج نہیں کیا۔ عدنان پاشا نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں چیلنج کرنے والا ، میں نے غصے میں آکر ویڈیو بنائی ، لیکن کوئی غلطی نہیں کی۔

میرا ذیشان سے مسئلہ تھا۔ اور ویڈیو بھی ذاتی وجہ سے بنائی۔ میں نے پولیس اور رینجرز سے بہت پہلے معافی مانگ لی تھی ، میں پہلے پاکستان کا شہری ہوں اس کے بعد کراچی کا شہری ہوں۔تاہم عدنان پاشا ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگیا ہے۔عدنان پاشا نے ایک بار پھر اداروں کو چیلنج دے دیا۔ عدنان پاشا نے جدید اسلحے سے ختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں ساتھ ہی لکھ دیا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں