بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی کیرئیر ختم؟

بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر لانے کی پالیسی تبدیل،زرداری کو فری ہینڈ دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 11:25

بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی کیرئیر ختم؟
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر نہ لانے اور آصف زرداری کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو نوٹس جاری ہونے کے بعد پارٹی پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق صدرآصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظردفاع کے لیے 2 قانونی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی نے بھی منی لانڈرنگ میں ملوث 19 اہم شخصیات کے خلاف ثبوت حاصل کرنا شروع کردیئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے حامی افسران نے مشرف دورمیں امریکہ اور کینیڈا میں سرمایہ منتقل کرنے سے متعلق اہم شواہدپ یپلزپارٹی کو فراہم کرنا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشکل ترین حالات میں پیپلزپارٹی کے تھینک ٹینک نے آصف علی زرداری کو حالات کی مناسبت سے پس منظرمیں چلے جانے اوربلاول بھٹوکو سیاسی محاذ کی فرنٹ لائن پرلانے کی پارٹی پالیسی پر پھر نظرثانی کی گئی اورسابق صدرکوپارٹی امورمیں فری ہینڈ دے دیاگیا۔

نیب کیسز سے متعلق سابق صدرکے قانونی دفاع کے لیے سابق وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اور ایف آئی اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیسزمیں دفاع کے لیے بیرسٹراعتزازاحسن اور سینیٹرلطیف کھوسہ کی سربراہی میں قانونی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جوقانونی ماہرین کی مشاورت سے لائحہ عمل تیارکرے گی۔ ذرائع کے مطابق بعض اہم حلقوں کی جانب سے طے شدہ امورکی خلاف ورزی کی صورت میں پیپلزپارٹی بھی موجودہ حالات اورموقع کی مناسبت سے پچھلے 12ماہ سے جاری پارٹی پالیسی تبدیل کرنے پرمجبورہوئی ہے اور اس ضمن میں زرداری کی پارٹی کے تمام معاملات میں 2018ء سے پہلے والی پوزیشن بحال کردی گئی اور وہ بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے حتمی فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ پارٹی پالیسی کے حوالے سے باپ بیٹا میں کئی اختلافات پیدا ہوئے جس پر بلاول بھٹو زرداری نے فوری ایکشن کا فیصلہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپے اور اپنے والد آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ تاہم اب بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر نہ لانے اورآصف علی زرداری کو فری ہینڈ دینےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں