گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے، وزیراعلی سندھ

آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی محروم کیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے، وزیراعلی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میںوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کی عوام کا ہے کیوں کہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بحران پیدا ہوگیا ہے، نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیاہے، گھریلو صارفین پریشان ہیں، صنعت کا پہیہ بند ہے اور بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں