کراچی: وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری،

ملازمین کا آفیشیٹنگ الائونس کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

کراچی: وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری، ملازمین کا آفیشیٹنگ الائونس کی ادائیگی کو عارضی طور پر معطل کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے ملازمین کا آفیشیٹنگ الائونس عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے اور پی آئی اے صدر کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آفیشیٹنگ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کا الائونس بھی 12 دسمبر 2018 سے معطل رہے گا، الائونس کی عارضی معطلی مالی حالات بہتر ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔متعلقہ ملازم کی بنیادی تنخواہ کے 20 فیصد مساوی اضافی الائونس کی عارضی معطلی مالی حالات بہتر ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی حکومت کا جاری اخراجات میں 10فیصد بچت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد ہوگی،گاڑیاں خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی لازمی قرار دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں