آئی جی سندھ نے سندھ پولیس موبائل ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب کے دوران سندھ پولیس موبائل ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل،ڈی آئی جی فائنانس،ڈی آئی جی آپریشن،اے آئی جی فائنانس،اے آئی جی ایم ٹی،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی موجود تھے ۔

ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے بتایا کہ اس موبائل ورکشاپ کا مقصد شہر میں محکمانہ امور میں مصروف اور اچانک خراب ہوجانیوالی پولیس وینز/موبائل کو درکار مرمت کو ناصرف فوری اور بروقت یقینی بنانا ہے بلکہ اسے درست حالت میں رکھتے ہوئے پولیس کے مجموعی اقدامات کو مؤثر اور ٹھوس بنانا بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس موبائل ورکشاپ آٹو موبائل ریپیئرنگ کے حوالے سے درکار تمام ضروری سازوسامان/ٹولز سے لیس ہے شعبہ مکینکل میں مہارت رکھنے والے مکینکس کا تعلق بھی سندھ پولیس سے ہی ہے ۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کیجانب سے موبائل ورکشاپ کے بنانے میں انکی تمام تر سنجیدہ کاوشوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے انھیں اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے ہدایات دیں کہ سندھ کے تمام اضلاع کے لیئے ایسی ہی موبائل ورکشاپ سروس کے آغاز کے لیئے تمام تر قواعد وضوابط کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اندرون تین ماہ ہر ضلع کے لیئے سندھ پولیس موبائل ورکشاپ کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے اس ضمن میں درکار وسائل پر مشتمل تفصیلی سفارشات فوری طور پر برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں