ایس ٹی لندن کے تحت میک اپ ماسٹر کلاس، بیوٹیشن کا میلہ سج گیا

ْمیک اپ آرٹسٹ کو تربیت کے مواقع سے میک اپ انڈسٹری کی ترقی میں معاونت ملے گی، صائمہ تبسم

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بین الاقوامی میک اپ برانڈ ایس ٹی لندن کے زیرِ اہتمام بیوٹی اینڈ میک اپ ماسٹر کلاس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی ہوٹل کراچی میںمنعقدہ ایونٹ میں میک اپ آرٹسٹ اور بیوٹیشنز کا میلہ سج گیا۔ ممتاز میک اپ آرٹسٹ صائمہ تبسم نے پروفیشنلز میں ڈیوٹی - برائیڈل - کلرس نائٹ آئوٹ اور ٹرینڈی ڈے ویئر کے عنوان کے تحت 3 نئے میک اوررلکس متعارف کرائے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے بین الاقوامی میک اپ برانڈ ایس ٹی لندن کی جانب سے بیوٹی اینڈ میک اپ ماسٹر کلاس کے انعقاد کو ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر کلاس سے میک اپ انڈسٹری میں جدید اور نئے رجحانات سے آگہی حاصل ہوئی ہے۔ امید ہے ایس ٹی لندن بیوٹیشنز کی تربیت کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔ ممتاز میک اپ آرٹسٹ صائمہ تبسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے میک اپ آرٹسٹ انتہائی باصلاحیت ہیں۔ اگر انہیں بہتر تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں تو میک اپ انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ٹی لندن کی جانب سے نئی پریمئم رینج جلد مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں