وزیراعلیٰ سندھ سے ڈاکٹر نینسی اسچر، ڈاکٹر نورہ ٹرالٹ اور ایم ڈی سان فرانسکو کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات

ملاقات میں ڈاکٹر نینسی اسچر نے سندھ حکومت کے ساتھ لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:10

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈاکٹر نینسی اسچر، ڈاکٹر نورہ ٹرالٹ اور ایم ڈی سان فرانسکو کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر نینسی اسچر، ایم ڈی (ایم پی ایچ)ڈاکٹر نورہ ٹرالٹ،اور یونیورسٹی آف کیلی فارنیا، سان فرانسیسکو کے ایم ڈی بلال حمید نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈاکٹر نینسی اسچر نے سندھ حکومت کے ساتھ لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔

ملاقات میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گردے کی بیماری کے حوالے سے آگاہی، اس کی تشخیص کے طریقہ کار اور مزید سہولیات پیدا کرنا اور خاص نوعیت کے کیسز میں ٹرانسپلانٹیشن جیسے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا کے معاملے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام پر سالانہ دو بلین روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ہیپاٹائیٹس پروگرام کے ذریعے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور ہیپاٹائیٹس پروگرام کے حوصلہ افزا اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس موذی مرض پر کنٹرول پانے میں بھی مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں